قیام امن کیلئے تاجروں نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے، متین احمد قریشی

پیر 4 اگست 2025 17:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے تاجروں نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے، ہم نے ہمیشہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،سازش کرنے والے کسی طرح بھی پاکستان سے مخلص نہیں ہوسکتے ہمیں ایسے عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں کہا کہ جب تک ہم مل جُل کر ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں نہیں ملائیں گے اس وقت تک ہمارا ملک ترقی نہیں کرسکے گا ۔