رحیم یارخان ،یوم آزادی پر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،ڈی ایس او

پیر 4 اگست 2025 18:06

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر، چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی خرم پرویز کی زیر سرپرستی یوم آزادی پاکستان اور معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا جشن منانے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام بیڈمنٹن بوائز ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا جس میں تحصیل بھر سے بیڈمنٹن کی آٹھ بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اوپننگ میچ کے مہمان خصوصی میاں ابرار احمد صدر کسان ویلفئیر آرگنائز یشن رحیم یار خان تھے۔ اس موقع پر طیب فخر منیجر سن رائس ملز، اشرف عادل نائب صدر ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسو سی ایشن رحیم یار خان،شیخ عباس اسسٹنٹ ٹو ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر رحیم یار خان،علی حفیظ بیڈمنٹن کوچ، جام جمیل الر حمان،عقیل ناصر،فرقان طارق و دیگر ہمراہ مو جو د تھے۔