
چنیوٹ ،یوم شہدائے پولیس کے موقع پرچنیوٹ پولیس کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا
پیر 4 اگست 2025 18:06
(جاری ہے)
یادگار شہداء پر سلامی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
شہداء کی فیملیز،ڈی پی او،ایس پی انوسٹی گیشن،صدر بار ایسوسی ایشن،ڈسٹرکٹ پولیس نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں شرکت کی۔تقریب میں ڈی پی او عبداللہ احمد،ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل،صدر بار ایسوسی ایشن،پولیس افسران و جوانوں،شہداء کی فیملیز،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔شہدائے پولیس کی فیملیز کو بطور مہمان خصوصی سٹیج پر بٹھایا گیا۔شہدائے پولیس کی فیملیز نے اپنے شہداء کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔سول سوسائٹی کے نمائندوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی قیمتی جان کی قربانی بہت بڑی قربانی ہے،میں شہدائے پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4اگست کا دن پولیس کیلئے تجدید عہد کا دن ہے،ہم پنجاب پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کررہے ہیں اورخراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ملک و قوم کی حفاظت کیلئے آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔ ڈی پی اونے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ہم اپنے شہدا کے خون کے وارث ہیں۔شہدائے پولیس کی فیملیز کا دکھ سکھ ہمارا دکھ سکھ ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرقیادت شہداء کی فیملیزکیلئے مثالی اقدامات جاری ہیں۔تقریب کے شرکاء کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔شہداء کی فیملیز کو تحائف دیے گئے۔ڈی پی او نے شہداء کی فیملیز کو الوداع کیا،پروٹوکول کیساتھ رخصت کیاگیا۔\378متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کاخیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سےقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار
-
بلوچستان میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے‘ازالہ کیا جائیگا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
حکومت پاکستان نے اپنے اشتہارات میں سب کی تصاویر چھاپی ہیں مگر قائداعظم کی تصویر نہیں، سینیٹر فیصل جاوید
-
کراچی، ٹک ٹاکر کو گرفتاری سے بچانے کیلئے خواتین کی شرمناک حرکت
-
پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھاررہی ہے، سعید غنی
-
یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پرصوبہ بھر میں277 افراد گرفتار
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھرکی عوامی اجتماع میں شرکت
-
داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.