مری میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں

پیر 4 اگست 2025 18:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) مری میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے مری کی شاہراہوں پریوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال کشمیر منانے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات ڈرامے،ٹیبلوز، تصویری نمائش اور ترانے پیش کریں گے۔ یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے 5 اگست کو جی پی او چوک مری میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔تما م محکمہ جات کے افسران و اہلکاران و انجمن تاجران، ہوٹل یونین،، میڈیا پرسنز اور سول سوسائٹی کے اراکین شرکت کریں گے۔