وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات،حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات بارے بریفنگ دی

پیر 4 اگست 2025 20:18

وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات،حالیہ بارشوں ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پیرکو یہاں ملاقات کی جس دوران حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پیرکو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کوگورنر گلگت بلتستان نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیراعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں حالیہ بارشوں و سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔