کمشنر لورالائی کا گھی و کوکنگ آئل فیکٹری میں تیاری و پیکنگ کا معائنہ، معیار کی بہتری پر زور

پیر 4 اگست 2025 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ نےڈی جی خان روڈ کلی لا ہور میں واقع گھی ، کوکنگ آ ئل فیکٹری کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر منیجر فیکٹری اویس احمد نے انہیں گھی تیاری و پیکنگ کے مختلف مراحل کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں گھی بنانے کے لئے میٹریل انڈونیشیا اور ملائیشیا سے آ تا ہے، فیکٹری میں کل 30 مزدور اور 4 سکیورٹی گارڈ ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں 30 سے 40 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہیں، فیکٹری کی مشینری چلانے کے لئے ڈیزل انجن ہے، سرکاری بجلی کی کوئی لائن زیر استعمال نہیں ہے، فیکٹری کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے ملک بھر میں کئی برانچز ہیں۔ کمشنر لورالائی نے اس موقع پر کہا کہ مقامی سطح پر کارخانوں تعمیر کی اچھی شروعات ہیں تاہم گھی کا معیار صحیح ہونی چاہیے کسی طرح بھی مضر صحت گھی بنانے گی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں فیکٹری میں لیبر کے لئے سہولیات علاج معالجہ ، ایمبولینس ، اور اکاؤنٹ کے ذریعے تنخواہوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔ کمشنر نے فیکٹری کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور وہا ں موجود مزدوروں سے بھی بات چیت کی۔