ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،بھکاریوں سمیت 195 گرفتاریاں

پیر 4 اگست 2025 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں سمیت 195 ملزمان کو گرفتار کیا ۔پولیس ترجمان کے گزشتہ روز پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 185 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا گیا جن میں بیشتر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث گداگر بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں، پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔دریں اثناء تھانہ بنی اور گنجمنڈی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے دو کلو سے زائد چرس برآمدکر لی جبکہ مختلف تھانوں کی حدود سے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے شراب ،اسلحہ اور روند برآمد کئے گئے ۔