ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کے متعدد علاقوں سے تجاوزات ختم کر دیں

پیر 4 اگست 2025 22:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رانا سلیم احمد خان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے شہر کے متعدد علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ستھرا پنجاب مہم کے تحت انفورسمنٹ ٹیم کی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں سیداں والا بائی پاس چوک سے ماڈل ٹاؤن چوک،نگانہ چوک،واپڈا ٹاؤن چوک،ڈیہڑ چوک،سہو چوک تک جبکہ عزیز ہوٹل چوک ،شیر شاہ روڈ تحصیلدار موڑ سے نادر آباد پھاٹک تک روڈ کے دونوں اطراف کو تجاوزات سے کلیئر کروا دیا۔ایم ڈی اے کی ان کارروائیوں کے باعث سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے ۔