پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ،صوبائی وزیر زراعت

منگل 5 اگست 2025 01:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت ،اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، چوہدری جاوید علاؤالدین، آر پی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او راشد ہدایت سمیت شہدا کے اہل خانہ نے بھی موجود تھے، تقریب میں پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سی حسین کرمانی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں اور ان کا خون قوم پر قرض ہے، پوری قوم شہدا کے ورثا سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ان کی بے مثال قربانیوں کو تاریخ کے سنہری حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہدا کی فیملیز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے محکمہ پولیس سمیت تمام اداروں کے دفاتر ہمہ وقت کھلے ہیں، مزید برآں تقریب کے اختتام پر پنجاب پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کو تحائف بھی دیے گئے اور شہداء کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔