شاہ رخ کو نیشنل ایوارڈ دیے جانے پر اداکارہ اروشی کی تنقید

جیوری نے آخر کس بنیاد پر وجیراگھون اور شاہ رخ خان کی اداکاری میں فرق جانچاا

منگل 5 اگست 2025 10:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو 33 سال میں پہلی بار ان کی فلم جوان پر انہیں بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملنے پر مداح کافی خوش ہیں۔ تاہم اس فیصلے پر ساوتھ سے کافی سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور ملیالم و تامل فلموں کی اداکارہ کویتا منورنجنی المعروف اروشی نے جیوری کی غیر جانبداری پر سوال اٹھادیا اور شاہ رخ کو ایوارڈ دینے کے معیار پر تنقید کی۔

واضح رہے کہ 56 سالہ اروشی کو بھی فلم الوزکو کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اروشی کا کہنا تھا کہ ساوتھ کے وجیراگھون ایک بڑے ملیالم اداکار ہیں تو جیوری نے آخر کس بنیاد پر وجیراگھون اور شاہ رخ خان کی اداکاری میں فرق جانچاا ایک کو معاون اور دوسرے کو بہترین اداکار کیسے قرار دیا گیا انکا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے سوالات اٹھانے چاہئیں، کیونکہ ہم بھی ٹیکس دینے والے شہری ہیں۔

(جاری ہے)

وجیراگھون کو سینما کا کئی دہائیوں کا تجربہ ہے۔ یہ فلم کسی دوسری زبان کی فلموں کی طرح بڑے بجٹ یا 250 دن کی شوٹنگ والی پروجیکٹ نہیں تھی۔اروشی نے کہا کہ انھیں 2023 کی ایک فلم میں وجیراگھون کے ساتھ کام کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن میں نے کام کی مشکل کی وجہ سے انکار کیا تھا لیکن 73 سالہ وجیا جی نے یہ سب کچھ جھیل کر پرفارم کیا، انھیں اسی بات پر ایک اسپیشل مینشن تو ملنا ہی چاہیے تھا۔ وہ صرف سپورٹنگ اداکار کیسے ٹھہری یہ بات افسوسناک ہے۔