کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب

منگل 5 اگست 2025 11:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،یومِ استحصال کشمیر بھارتی ظلم و جبر کے طور پریاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیان میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت یکطرفہ طور پر ختم کر دی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری تنہا نہیں ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت کشمیری عوام کی اخلاقی،سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔