چنیوٹ ،تھانہ بھوآنہ کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات دو بھائی نامعلوم افرادکی فائرنگ سے قتل ہو گئے

منگل 5 اگست 2025 16:03

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) تھانہ بھوآنہ کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات عدالت پیشی پر آنے دو بھائی نامعلوم افرادکی فائرنگ سے قتل ہو گئے۔تفصیل کے مطابق منگل کے روز ضلع چنیوٹ کے علاقے تھانہ بھوآنہ میں عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے۔عدالت سے چند گز کے فاصلے پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کی زد میں آکرمقتولین کی شناخت اسد اور رب نواز پسران صوبہ اقوام مسلم شیخ سکنہ 247 کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مقتولین پر عورت کے قتل کا مقدمہ نمبر 277/23 درج ہوا تھا۔سابق مقدمہ میں مسمات نیک رانی قتل ہوئی تھی جس کی عدالت پیشی تھی۔قتل کی واردات کے بعد نامعلوم ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے تھے۔نعش کو قبضے میں لیکر حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ضلعی پولیس چنیوٹ کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل بھوانہ, تھانہ بھوانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ کو کارڈن کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔\378