کویت کی خاتون وزیرخزانہ نورہ الفصام کا استعفی منظور

منگل 5 اگست 2025 16:12

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) کویت کی خاتون وزیر خزانہ نورہ الفصام کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے ، ان کی جگہ کویت کے پانی، بجلی اور تجدید پزیر توانائی کے وزیر صبیح المخیزیم کو قائم مقام وزیرخزانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ کویتی وزیراعظم کی تجویز پر وزیرخزانہ، اقتصادی امور کا استعفی منظور کرکے قائم مقام وزیر خزانہ کا تقرر کیا گیا۔

خاتون وزیر خزانہ نورہ الفصام نے کوت یونیورسٹی سے انڈرسٹریل اینل سسٹم انجنیئرنگ میں ایم بی اے اور بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔انہیں 25 اگست 2024 کو کابینہ میں ردوبدل کے دوران وزیر خزانہ، اقتصادی امور اور سرمایہ کاری کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا تھا۔قائم مقام وزیرخزانہ صبیح المخیزیم اس سے قبل 2018 سے 2023 تک وزارت اعلی تعلیم کے انڈر سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔