نیتن یاہو کا غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے کا ارادہ

اسرائیلی وزیراعظم اس معاملے پر اپنی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کر سکتے ہیں،رپورٹ

منگل 5 اگست 2025 17:14

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے اور پوری غزہ پٹی پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اس معاملے پر اپنی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔