علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کےزیرِاہتمام داخلے جاری

منگل 5 اگست 2025 18:46

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں میٹرک، ایف اے، آئی کام، درس نظامی، بی اے، بی ایڈ اور بی ایس پروگرامز خزاں 2025ء میں داخلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا ریجن ڈاکٹر زبیراحمد شاہ نے منگل کو ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد معاشرہ کے تمام طبقات کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیمی سہولتیں مہیا کرتی ہے، اپنے وسیع نیٹ ورک اور لچک دار تعلیمی ماحول کی وجہ سے یہ یونیورسٹی موجودہ دور میں بہترین آپشن ہے، انتہائی کم فیس میں ہر طرح کی سہولت مہیا کی جاتی ہے، اس کے علاوہ 18 سے زائد ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز بھی آفر کےئے جا رہے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے Aiou.edu.pk یا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس سرگودھا نزد ڈایو ٹرمینل پر وزٹ کریں یا لینڈ لائن نمبر 0483211217.18 یا واٹس ایپ نمبر 03080918621 پر رابطہ کریں۔