
سوڈان خانہ جنگی میں ہلاکتوں اور انسانی بحران میں اضافہ، اوچا
یو این
منگل 5 اگست 2025
17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ سوڈان میں متحارب عسکری دھڑوں کے مابین لڑائی میں شدت آنے کے ساتھ شہریوں کی ہلاکتوں اور انسانی بحران میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ملک کی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور اس کی حریف ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان اپریل 2023 سے جاری لڑائی کے باعث ملک کو بڑے پیمانے پر تشدد، بھوک اور نقل مکانی کا سامنا ہے جس نے دنیا میں سب سے بڑے انسانی بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔
حالیہ دنوں ریاست شمالی ڈارفر میں جاری شدید لڑائی میں بڑے پیمانے پر انسانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
(جاری ہے)
الفاشر 'آر ایس ایف' کے محاصرے میں ہے جہاں سڑک کے ذریعے خوراک یا دیگر مدد پہنچانا ممکن نہیں رہا۔ ان حالات میں شدید بھوک نے جنم لیا ہے اور بڑے پیمانے پر قحط پھیلنے کا خطرہ ہے۔
الفاشر اور گردونواح میں گندم اور جوار جیسی بنیادی خوراک کی قیمتیں چار گنا بڑھ گئی ہیں اور بہت سے خاندانوں کے لیے انہیں خریدنا ممکن نہیں رہا۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے بتایا ہے کہ اگرچہ محدود پیمانے پر نقد امداد کی فراہمی جاری ہے لیکن ضروریات کا حجم اس سے کہیں زیادہ ہے۔
ہیضے کی وباء
ڈارفر خطے میں ہیضہ پھیل رہا ہے جہاں اب تک 300 بچوں سمیت اس بیماری میں مبتلا 1,200 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
طبی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ڈارفر میں اواخر مئی کے بعد 1,100 افراد کے ہیضے میں مبتلا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 64 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی سازوسامان، پینے کے صاف پانی اور صحت و صفائی کی سہولیات کا فقدان امدادی اقدامات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں پانچ سال سے کم عمر کے 640,000 بچوں کو تشدد، بیماریوں اور بھوک سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔
پیچیدہ بحران
ریاست نیل ابیض کے علاقے الدمازین میں سیلاب کے باعث 100 سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جہاں الکرمہ پناہ گزین کیمپ میں کم از کم 200 خیمے تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔ اس آفت نے جنگ سے جان بچا کر گھر بار چھوڑنے والے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ریاست خرطوم میں بہت سے مقامات پر بچھی بارودی سرنگوں سے شہریوں کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
'اوچا' کی ڈائریکٹر برائے امدادی امور ایڈیم وسورنو نے رواں ہفتے سوڈان کا دورہ کر کے انسانی حالات کا جائزہ لیا ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ ملک میں جنگ سے تباہ حال لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر اور متواتر مدد فراہم کرنے اور اس معاملے میں عالمی برادری کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یمنی ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 56 افراد ہلاک، 132 لاپتہ
-
صدر ٹرمپ کا آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کا اعلان
-
خشکی میں گھرے ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہیں، یو این
-
جنیوا: پلاسٹک آلودگی کے خاتمہ کے لیے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل
-
ایف اے او کا برطانیہ کے اشتراک سے افغانستان میں زرعی منصوبہ
-
غزہ: خوراک کی تلاش میں بھوکے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
سوڈان خانہ جنگی میں ہلاکتوں اور انسانی بحران میں اضافہ، اوچا
-
پاکستان: گلگت بلتستان میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کرتی لیڈی ہیلتھ ورکر
-
مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو نہ صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف سازش کی بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کی بھی صریحاً خلاف ورزی کی، سینیٹر شیری رحمن
-
پلاسٹک آلودگی صحت کے لیے سنگین خطرہ، سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر کا نقصان
-
احسن اقبال کا زیڈ ٹی ای ہیڈکوارٹر کا دورہ ،پاکستان میں ٹیکنالوجی و مہارت کے شعبے میں انقلابی شراکت داری کا اعلان
-
مجھ پر تنقید کرنا ارکان کا حق ہے،میں جواب نہیں دوں گا،سپیکرقومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.