
غزہ: خوراک کی تلاش میں بھوکے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
یو این
منگل 5 اگست 2025
17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی 20 لاکھ سے زیادہ آبادی میں سے نصف کو قحط جیسے حالات درپیش ہیں اور باقی خوراک اور اپنی بقا کے لیے درکار ضروری اشیا کی شدید قلت کا سامنا کر رہی ہے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ خوراک کے حصول کی کوشش میں بہت سے لوگ 'غزہ امدادی فاؤنڈیشن' کے مراکز پر اور امدادی قافلوں کے راستوں میں ہلاک ہو رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق، مئی کے بعد ایسی ہلاکتوں کی تعداد 1,500 تک پہنچ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک سے نڈھال اور جسمانی کمزوری کا شکار لوگوں کی تصاویر دل شکن اور ناقابل برداشت ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اب بھی غزہ میں امداد کی ترسیل پر کڑی پابندیاں عائدکر رکھی ہیں جنہیں فوری طور پر اٹھایا جانا چاہیے۔ شہریوں کو خوراک تک رسائی سے روکنا جنگی اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہو سکتا ہے۔
بین الاقوامی قانون کی پامالی
ہائی کمشنر نے فلسطینی مسلح گروہوں کی جانب سے جاری کردہ اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو کو بھی ہولناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کو ان قیدیوں تک رسائی دی جائے۔ یرغمالیوں سے انسانی سلوک روا رکھا جائے، انہیں سیاسی فوائد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے اور تمام قیدیوں کو فوری اور غیرمشروط طور پر رہا کیا جائے۔
دیگر ممالک بھی کسی متحارب فریق کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی پامالی میں حصہ نہ ڈالیں اور ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں۔فرحان حق نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے گزشتہ روز غزہ شہر بشمول التفاح سے شہریوں کو انخلا کا حکم دیا ہے۔ یہ لوگ گنجان اور غیرمحفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہیں جہاں انہیں پناہ اور بنیادی ضرورت کی اشیا دستیاب نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے شراکت دار پناہ سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ مارچ کے بعد اسرائیل نے غزہ میں ایسی چیزیں بھیجنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اقوام متحدہ اور اس کے امدادی شراکت دار گزشتہ چند روز کے دوران گندم کا آٹا اور تیار کھانا غزہ میں لائے ہیں لیکن بھوکے لوگوں کے ہجوم نے بیشتر سامان کو منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی ٹرکوں سے اتار لیا۔

باوقار امداد کی خواہش
غزہ میں امداد کی منتظر فلسطینی خاتون عبیر سیفی نے یو این نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ وہ بیوہ ہیں اور اپنے بچوں کے لیے خوراک کے حصول میں نکلی ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ذریعے تقسیم کی جانے والی خوراک انہیں باآسانی مل جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
عبیر کو بھوک نے کمزور کر دیا ہے۔
وہ باوقار انداز میں امداد وصول کرنے کی خواہش مند ہیں۔ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ وہ اپنے بچوں کے لیے کھانا کہاں سے لائیں۔ہلال احمر کے کارکن کی ہلاکت
عالمی ادارہ صحٹ (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی ہلال احمر کے دفتر پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں ادارے کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا تھا۔
انہوں نے امدادی اور طبی کارکنوں پر حملے بند کرنے اور جنگ بندی کے مطالبات کو دہرایا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے بھی امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 اگست کو اسرائیل نے فلسطینی ہلال احمر کی عمارت پر حملہ کیا جس سے اس کے عملے کا ایک رکن ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مغویوں کی تذلیل روکنے کا مطالبہ
فرحان حق نے کہا ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے فلسطینی مسلح گروہوں کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی جاری کردہ ویڈیو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی وقار کی ناقابل قبول پامالی قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروز نے حماس کی قید میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان قیدیوں کو خوراک اور طبی نگہداشت ملنی چاہیے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے بھی تمام یرغمالیوں کی فوری و غیرمشروط رہائی کے مطالبے کو دہرایا ہے۔انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی حالیہ ویڈیو کی مذمت کرتے ہوئے قیدیوں کی تذلیل اور ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے تمام اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یمنی ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 56 افراد ہلاک، 132 لاپتہ
-
صدر ٹرمپ کا آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کا اعلان
-
خشکی میں گھرے ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہیں، یو این
-
جنیوا: پلاسٹک آلودگی کے خاتمہ کے لیے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل
-
ایف اے او کا برطانیہ کے اشتراک سے افغانستان میں زرعی منصوبہ
-
غزہ: خوراک کی تلاش میں بھوکے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
سوڈان خانہ جنگی میں ہلاکتوں اور انسانی بحران میں اضافہ، اوچا
-
پاکستان: گلگت بلتستان میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کرتی لیڈی ہیلتھ ورکر
-
مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو نہ صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف سازش کی بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کی بھی صریحاً خلاف ورزی کی، سینیٹر شیری رحمن
-
پلاسٹک آلودگی صحت کے لیے سنگین خطرہ، سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر کا نقصان
-
احسن اقبال کا زیڈ ٹی ای ہیڈکوارٹر کا دورہ ،پاکستان میں ٹیکنالوجی و مہارت کے شعبے میں انقلابی شراکت داری کا اعلان
-
مجھ پر تنقید کرنا ارکان کا حق ہے،میں جواب نہیں دوں گا،سپیکرقومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.