وزیر صحت عامہ آزادکشمیر کی کھوئی رٹہ میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقع کی شدید مذمت

منگل 5 اگست 2025 22:51

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیر صحت عامہ آزادکشمیر نثار انصر ابدالی نے کھوئی رٹہ میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے پوائنٹ آف آرڈر میں کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس کا شکر گزار ہوں کہ ان کے فوری ایکشن پر ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملی ،مستقبل ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، جس کے لیے فریم ورک پر کام ہونا ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے افسوسناک واقع میں ملوث درندہ صفت مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے دیگر صوبوں سے رہنمائی لے کر سخت قانونی کاروائی کی یقینی دہانی کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملداری یقینی بنانے سے ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکتی ہے ، اس موقع پر معصوم بچلی کے ایصال ثواب کے لیے ممبر قانون ساز اسمبلی احمد رضا قادری نے دعا بھی کروائی گئی۔