کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار500 روپے کی کمی، 24 قیراط سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ 58 روپے کی سطح پر آگئی ہے، 10گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 286 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اگست 2025 20:17

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 5 اگست 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے۔

آج سونے کی قیمت میں ایک ہزار500 روپے کمی ہوگئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 286 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ دس گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار927 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی مد میں مجموعی طور پر 25 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جن میں 22 ارب ڈالر اصل رقم اور تقریباً 4 ارب ڈالر سود کی مد میں ہیں،اس عرصے میں پاکستان کو 10 ارب ڈالر کی خالص فنانسنگ کا بندوبست کرنا ہوگا جس میں 6 ارب ڈالر اصل قرض اور 4 ارب ڈالر سود کی ادائیگی شامل ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی یہی توقع کی جا رہی ہے کہ گزشتہ مالی سال کی طرح پاکستان ایک بار پھر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے اہم شراکت داروں سے رول اوورز حاصل کرے گا۔ماہرین، حکومت کی ان رول اوورز کو حاصل کرنے کی صلاحیت کے بارے میں پرامید ہیں کیونکہ جاری کھاتوں میں فاضل توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔