محکمہ بلدیات میں شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط کے لیے آڈٹ کا مؤثر میکنزم موجود ہے، لوکل کونسل بورڈ

منگل 5 اگست 2025 23:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا میں شفافیت، مالی نظم و ضبط اور بہتر حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آڈٹ کا ایک موثر نظام موجود ہے جو منظم طریقے سے کام کررہا ہے۔ لوکل کونسل بورڈ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ترمیم شدہ 2019 کے تحت مقامی حکومت کا نظام تحصیل،شہری مقامی انتظامیہ اور ویلج نیبرہڈ کونسل پر مشتمل ہے۔

تحصیل/ شہری مقامی انتظامیہ آٹھ شعبوں، سماجی بہبود بنیادی وثانوی تعلیم، صحت کی خدمات کھیل وامورنوجوانان، زراعت(ایکسٹینشن لائیو سٹاک ان فارم واٹر منیجمنٹ سوئل کنزرویشن و فشریز) بہبود آبادی، سماجی ترقی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،میونسپل سروسز (تحصیل سٹی مقامی ایڈمنسٹریشن) میں خدمات فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مالی شفافیت کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان باقاعدہ آڈٹ کا عمل محکمہ بلدیات کے مکمل تعاون کے ساتھ انجام دیتا ہے۔

اڈٹ اعتراضات کے بروقت ازالہ کے لئے دو سطح کی کمیٹیاں ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی اور صوبائی اکاؤنٹس کمیٹی/ تحصیل اکاؤنٹس کمیٹی قائم کی گئی ہیں۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور کیپیٹل میٹرو پولیٹن باقاعدگی سے اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس منعقد کرتی ہے جن میں اڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے کر انہیں حل کیا جاتا ہے۔مذکورہ اجلاس اعلامیہ نمبر SOB/LG/1-5/LCB/2016/Vol-ll مورخہ 29-09-2016 کے مطابق منعقد ہوتے ہیں جو کہ محکمہ بلدیات نے جاری کیا ہے۔ شفافیت کے اس عزم کے تحت ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی اور تحصیل اکاؤنٹس کمیٹی مکمل تیاری کے لئے اپنی آڈٹ رپورٹ پیش کرتی ہیں اور اجلاس میں ان پر بحث کی جاتی ہے۔