وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا چیئرمین پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز سردار خان نیازی کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 5 اگست 2025 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیئرمین سردار خان نیازی کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سردار خان نیازی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین