برازیل کا امریکی ٹیرف میں اضافے کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں کیس دائر کرنے کا اعلان

بدھ 6 اگست 2025 09:50

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) برازیل نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں کیس دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔شنہوا کے مطابق برازیلی صدرلوئز اناسیو لولا ڈی سلوا نے برازیلیا میں منعقدہ کونسل برائے پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کے اجلاس میں اس امریکی اقدام کوناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس غیر منصفانہ حملے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک متبادل منصوبہ نافذ کریں گے تاکہ برازیلی مزدوروں اور کمپنیوں کو درپیش معاشی و سماجی نقصانات سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل اس معاملے پر تمام دستیاب ذرائع استعمال اور عالمی تجارتی تنظیم میں اپنی شکایت درج کرائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات مارچ سے جاری ہیں۔واضح رہے کہ برازیلی وزارت خارجہ 18 اگست کو عالمی تجارتی تنظیم میں اس ٹیرف اضافے کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست دائر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :