این آئی اے عدالت میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اورراجوری میں قائم ٹرسٹ پر فرد جرم عائد

بدھ 6 اگست 2025 16:39

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے سرمائی دارالحکومت جموں میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے جماعت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے مبینہ طور پر فنڈز اکٹھا کرنے کے الزام میں تین افراد اور راجوری کے ایک ٹرسٹ کے خلاف فرد جرم عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فرد جرم غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘کے تحت عائد کی گئی ہے۔

این آئی اے کے خصوصی جج سندیپ گنڈوترا نے امیر محمد شمسی، عبدالحمید گنائی اور مشتاق احمد میر اور الہدی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خلاف یہ حکم سنایا۔وکلائے صفائی سید عاقب اور عادل پنڈت کی مخالفت کے باوجود عدالت نے الزامات کو برقرار رکھا۔سید عاقب اورعادل پنڈت نے اپنے دلائل میں کہاکہ کیس کو آگے بڑھانے کے لیے قابلِ قبول شواہد موجود نہیں ہیں۔