پاکستان پیڈل رینکنگ کپ 10 اگست سے شروع ہو گا

بدھ 6 اگست 2025 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پیڈل رینکنگ کپ 10 اگست سے کراچی میں شروع ہو گا۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی تین کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

جن میں مینز، ویمنز اور مکسڈ کے ایونٹس شامل ہیں،چیمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور منتخب ٹیم کے کھلاڑی بین الاقوامی سطح شرکت کریں گے۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرت العین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 9 اگست کو ہوگا جس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔