پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مری میں کارروائی ،سرکاری نرخوں کے بر خلاف چینی بیچنے والوں کو جرمانہ

بدھ 6 اگست 2025 18:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مری میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخوں کے بر خلاف چینی بیچنے والوں کو 19 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا جبکہ 2 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ضلع مری میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چینی کے مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروا رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، سرکاری نرخوں کے بر خلاف چینی بیچنے والوں کو 19 ہزار 5سو روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 2 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ دوسری جانب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دیگر اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے حساب سے فروخت کے حوالے سے بھی سر گرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی مری کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ستائش بھی کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شرازی نے محمد عثمان اسلم کو بطور اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلع مری میں بہترین کارکردگی پر نقد انعام سے نوازا۔ ڈی سی مری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چینی کی مقررہ نرخوں پر فروخت پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلع بھر میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔کسی کو عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔