گورنر بلوچستان کا چیئرمین سینیٹ کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار

بدھ 6 اگست 2025 20:40

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چئیرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرو ہمت کی دعا کی ہے۔ گورنر مندوخیل نے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی اور غمرازی کا اظہار کیا۔