ڈیرہ اللہ یار ،فائرنگ سے زخمی ہونا والا شخص کراچی میں دوران علاج چل بسا

بدھ 6 اگست 2025 22:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) ڈیرہ اللہ یار میں گزشتہ دنوں فائرنگ سے زخمی ہونا والا شخص کراچی میں دوران علاج چل بسا پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں گزشتہ دنوں بھٹی محلہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے فداحسین بنگلزئی دوران علاج کراچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔