پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا پیپلز پارٹی کے شہید کارکنان عثمان غنی اور ادریس طوطی کوخراج عقیدت

بدھ 6 اگست 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے پیپلز پارٹی کے شہید کارکنان عثمان غنی اور ادریس طوطی کے یوم شہادت پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ شہید عثمان غنی اور شہید ادریس طوطی کو ان کے یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عثمان غنی شہید اور ادریس طوطی شہید نے جمہوری جدوجہد کرتےہوئے اپنی جانیں قربان کیں،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ جیالے شہدا پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہیں،پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ عثمان غنی اور ادریس طوطی جیسے شہدا سے عبارت ہے۔

سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ فخر ہے کہ ہم پاکستان میں اپنے شہدا اور قیادت کی قربانیوں سے جانے جاتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہدا اور کارکنوں کو کبھی نہیں بھولتی۔