گورنر خیبرپختونخوا کی وانا بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت

جمعرات 7 اگست 2025 14:56

گورنر خیبرپختونخوا  کی   وانا بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں 2 افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس کے تر جمان کے مطابق گورنر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور دھماکہ سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر نے کہا ہے کہ وانا بازار دھماکہ انسانیت دشمن اور بزدلانہ اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ بیگناہ افراد کا ناحق خون بہانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ دھماکہ میں جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔