بہاولنگر، نواحی علاقہ گنگا سنگھ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

جمعرات 7 اگست 2025 15:46

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) بہاولنگر کے نواحی علاقہ گنگا سنگھ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

قتل کرکے حملہ آور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقتول کی شناخت 28 سالہ اعجاز احمد کے نام سے ہوگئی، مقتول اعجاز احمد مہار پاک آرمی کا حاضر سروس ملازم بتایا جاتا ہے۔ڈی پی او کامران اصغر نے واقعہ کا نوٹس لےلیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن فیاض سنپال ، ڈی ایس پی صدر موقع پر پہنچ گئے پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کارروائی شروع کردی ہے۔\378