ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او عمارہ شیرازی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس

جمعرات 7 اگست 2025 17:57

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان، اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسر، سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، سول ڈیفنس، کسٹم، ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وے، این سی ایچ ڈی آفیسر سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساجد منیر کلیار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان نے ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہڈالی میں پٹرول پمپ اور ڈیمپنگ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے 40ہزار غیر قانونی پٹرول وڈیزل برآمد ہونے پر پمپ کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کسٹم آفیسر سرگودہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بتایاکہ سیل شدہ پٹرول پمپوں کی ڈیمپنگ پوائنٹ کی سیل کو توڑا گیا اس طرح کا معاملہ پہلے پیش آ چکا ہے پولیس حکام اس معاملے پر بروقت کارروائی کی اور متعلقہ افراد کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی ،کسی کو غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نےکہاکہ غیر قانونی پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل ایل پی جی وغیرہ کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔\378