رانا رضوان علی خان اور یمنہ اشفاق پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

جمعرات 7 اگست 2025 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) فیصل آباد کے معروف بزنس مین مسلم لیگ کے رہنما رانا رضوان علی خان اور پاکستان عوامی تحریک کی سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی یمنہ اشفاق پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید نیئرحسین بخاری سے سینٹرل سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک کی سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے-51 یمنہ اشفاق نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ اعلان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری اور سید سِبط الحیدر بخاری (انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ) سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سید اعجاز شاہ ایڈووکیٹ، سردار عدیل یوسف بھی موجود تھے ۔وفد میں شامل افراد جاوید اقبال،حفظہ اشفاق، حور النساء ،فائزہ ایڈووکیٹ، رضوانہ شاہین، رمشا جاوید، عشرت پروین ، حاجی محمد رشید،عبداللہ بن جاوید ، یاسمین اختر اور ان کے ساتھ آئے ہوئے دیگر معززین علاقہ نے شمولیت کا اعلان کیا۔