
الیکشن کمیشن اور ویمن کاکس کے درمیان باہمی تعاون سے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم کو حلقہ جاتی سطح پر موثر انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق
جمعرات 7 اگست 2025 22:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی رفتار مرد ووٹرز سے بھی تجاوز کر چکی ہے، جو نادرا کے اشتراک سے ایک مشترکہ کوشش کا ثمر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئندہ سٹریٹجک منصوبے میں خواتین کی انتخابی شمولیت کو مرکزی حیثیت دے رہا ہے۔جنرل الیکشن 2024ء کے دوران خواتین امیدواروں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا جو بڑھ کر 923 تک جا پہنچی۔ الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں جینڈر مین سٹریمنگ و سوشل انکلیوژن فریم ورک متعارف کرایا ہے، الیکشن کیشن کی ان کاوشوں کو یورپی یونین، کامن ویلتھ اور فافن نے بھی سراہا ہے۔رکن پارلیمنٹ شاہدہ رحمانی نے الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویمن پارلیمنٹریئن کاکس کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی سیاسی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وویمن کاکس اس سلسلے میں کمیشن کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے جس میں قانونی اصلاحات شامل ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جینڈر اینڈ سوشل انکلوژن نگہت صدیق نے الیکشن کمیشن کے خصوصی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے آئی ایم وی آر 5 پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے ساتھ ہم آہنگی اور نئے شناختی کارڈز کے اجراء کے عمل میں باہمی تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملک بھر میں معذوری کے سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لیے "ون ونڈو آپریشنز" کے قیام کا بھی ذکر کیا۔اجلاس کے اختتام پر اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اور ویمن کاکس باہمی تعاون سے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم کو حلقہ جاتی سطح پر موثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ کاکس الیکشن کمیشن کی معاونت کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ خواتین کی نشاندہی اور ان کی متحرک شمولیت کو یقینی بنائے گا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.