,زندگی بچانے والی ادویات بشمول انسولین اور کینسر ادویات کی خطرناک حد تک کمی اور ان کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلا نوٹس

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

5 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں زندگی بچانے والی ادویات بشمول انسولین اور کینسر ادویات کی خطرناک حد تک کمی اور ان کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلا نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نیلسن عظیم نے کہا کہ دونوں ڈرگز لائف سیونگز ڈرگز ہیں مئی میں یہ مسئلہ تھا،جنگ کے حالات تھے اس وقت ان ادویات کی کمی تھی،اب کوئی شارٹیج نہیں ہے قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں زندگی بچانے والی ادویات بشمول انسولین اور کینسر ادویات کی خطرناک حد تک کمی اور ان کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلا نوٹس شرمیلا فاروقی نے پیش کیا اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نیلسن عظیم کا توجہ دلا نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ڈرگز لائف سیونگز ڈرگز ہیں،مئی میں یہ مسئلہ تھا،جنگ کے حالات تھے،اس وقت ان ادویات کی کمی تھی، اب کوئی شارٹیج نہیں ہے،شرمیلا فاروقی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انسولین کو یقینی بنائے،نیلسن عظیم نے کہا کہ میڈیسنز کا ریٹ نہیں بڑھا ہیادویات کی نہ شارٹیج ہے نہ ریٹس بڑھے ہیں نبیل گبول نے نیلسن عظیم کو غلطی سے نیلسن منڈیلا کہہ دیا اور کہا کہ جعلی ادویات کے حوالے سے حکومت کیا کر رہی ہے،اس پر نیلسن عظیم نے کہا کہ آپ نے پڑا خطاب دیا ہے میں تو ایک ڈاکٹر ہوں اور آپ کی خدمت کر رہا ہوں۔