ض*سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے ویمن پارلیمنٹریئن کاکس وفد کی ملاقات

ﷺ ووٹر لسٹوں میں صنفی تفاوت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ شرح کم ہو کر 7.4 فیصد تک رہ گئی ہے،سیکرٹری الیکشن کمیشن

جمعرات 7 اگست 2025 23:36

)اسلام آباد(آن لائن ) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹوں میں صنفی تفاوت کو کم کرنے اور انتخابی عمل میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کیلئے کوشاں ہے اور کمیشن کے اقدامات سے اس میں بہت زیادہ بہتری ہوئی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے ویمن پارلیمنٹریئن کاکس کے ایک وفد سے ملاقات کی سے ملاقات کی وفدکی قیادت سیکرٹری کاکس رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کر رہی تھیںوفد میں خواتین اراکین پارلیمنٹ طاہرہ اورنگزیب، رانا انصار اور شاہدہ بیگم بھی موجود تھیںملاقات کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر صاحب کے ویڑن کے مطابق ووٹر لسٹوں میں صنفی تفاوت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ شرح کم ہو کر 7.4 فیصد تک رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی رفتار مرد ووٹرز سے بھی تجاوز کر چکی ہے جو نادرا کے اشتراک سے ایک مشترکہ کوشش کا ثمر ہے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئندہ اسٹریٹجک منصوبے میں خواتین کی انتخابی شمولیت کو مرکزی حیثیت دے رہا ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ عام انتخابات 2024 کے دوران خواتین امیدواروں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 923 تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں جینڈر مین سٹریمنگ اینڈ سوشل انکلوژن فریم ورک متعارف کرایا ہے اور الیکشن کیشن کی ان کاوشوں کو یورپی یونین سمیت کامن ویلتھ اور فافن نے بھی سراہا ہے اس موقع پر سیکرٹری پارلیمانی کاکس شاہدہ رحمانی نے الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویمن پارلیمنٹریئن کاکس کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی سیاسی شمولیت کو فروغ دینا ہے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وومن کاکس اس سلسلے میں کمیشن کی مدد کرنے کے لیئے تیار ہے جس میں قانونی اصلاحات میں مدد شامل ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جینڈر اینڈ سوشل انکلوڑن نگہت صدیق نے الیکشن کمیشن کے خصوصی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے آئی این وی آر فائیو پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے ساتھ ہم آہنگی، اور نئے شناختی کارڈز کے اجرا کے عمل میں باہمی تعاون پر روشنی ڈالی انہوں نے ملک بھر میں معذوری کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے ون ونڈو آپریشنزکے قیام کا بھی ذکر کیااجلاس کے اختتام پر اس امر پر اتفاقِ رائے کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اور ویمن کاکس باہمی تعاون سے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم کو حلقہ جاتی سطح پر مثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

کاکس الیکشن کمیشن کی معاونت کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ خواتین کی نشاندہی اور ان کی متحرک شمولیت کو یقینی بنائے گا۔۔۔۔۔اعجاز خان