نیلم،جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول سیز ن2 کے مقابلہ جات آرسی گراؤنڈ شاہکوٹ میں جاری

جمعہ 8 اگست 2025 14:40

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول سیز ن2 کے مقابلہ جات آرسی گراؤنڈ شاہکوٹ میں جاری ہیں، پاک فوج، محکمہ سپورٹس، ڈسٹرکٹ انتظامیہ، پرائیویٹ بزنس مین اور لوکل کمیونٹی کے اشتراک سے کھیلوں کے مقابلہ جات کاسلسلہ جاری ہے۔ جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول 4 سے 14 اگست 2025 آرسی گراؤنڈ شاہکوٹ، بوائز ڈگری کالج آٹھ مقام، ہائی سکول جورا میں تقریبات منعقد ہوں گی۔

(جاری ہے)

آزادی سپورٹس فیسٹیول میں 10 سے زائد قومی، ریاستی و لوکل کھیلوں کے مقابلہ جات میں درجنوں ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 14اگست کو فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔ رنر اپ اور فاتح ٹیموں کو نقد انعامات کیساتھ ساتھ ٹرافیاں بھی دی جائیں گی۔ اختتامی تقریبات آرسی گراؤنڈ شاہکوٹ میں منعقد ہونگی جس میں عوامی نمائندوں کیساتھ ساتھ عسکری وسول حکام کثیرتعداد میں شرکت کریں گے۔ یوم پاکستان 14 اگست کو قومی جوش و جذبہ کیساتھ منانے کیلئے پاک آرمی کے سنگ، محکمہ سپورٹس، ڈسٹرکٹ انتظامیہ، پرائیویٹ بزنس مین اور لوکل کمیونٹی نے نوجوانوں میں کھیلوں کے مقابلہ جات رکھے ہیں رنر اپ اور فاتح ٹیموں کو شاندار انعامات سے نوازاجائے گا۔