اسرائیلی اپوزیشن رہنما کا غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری پر برہمی کا اظہار

جمعہ 8 اگست 2025 14:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے سکیورٹی کابینہ کی طرف سے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری پر برہمی کا اظہار کیاہے۔ عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائرلاپڈنے غزہ پر قبضے کے فیصلے کو ایک تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بحرانوں کے ایک نئے سلسلے کو جنم دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو اس منظوری کا معاشی او ر اقتصادی طور پر بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ انہوں نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ قومی سلامتی اور خزانہ کے وزرا کے دباؤ میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو عسکری اور سکیو رٹی قیادت کی سفارشات کے منافی قرار دیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدام جنگ کو طول دے گا۔