
مصدق ملک سے قطر کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال
جمعہ 8 اگست 2025 16:55

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں پر موقف طے کرتے وقت ممالک کے سماجی و معاشی حقائق اور عوامی ضروریات کو پیشِ نظر رکھنا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور اس کے نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری عوام کے حقوق، روزگار اور فلاح و بہبود کا تحفظ ہے۔
وفاقی وزیر نے قطری سفیر کو حکومتِ پاکستان کے مجوزہ گرین اسٹارٹ اپس انیشی ایٹو کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جو وزیرِ اعظم کے پائیدار ترقی اور سبز انقلاب کے ویژن کے تحت تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت نوجوان کاروباری افراد کو ماحولیاتی لحاظ سے موافق منصوبے شروع کرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی، انہیں بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے جوڑا جائے گا اور نوجوانوں کو ملکی معیشت میں مثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کو عالمی سطح تک پہنچانے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں اور غیر ملکی حکومتوں سے مشاورت جاری ہے۔قطری سفیر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران پاکستان کی سکیورٹی معاونت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان قطری عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی اقدامات، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔دونوں فریقین نے ماحولیاتی پائیداری، اقتصادی شراکت داری اور عوامی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی سیکرٹری محترمہ عائشہ حمیرا اور وزارتِ خارجہ میں اقوامِ متحدہ کے امور کے لیے خصوصی سیکرٹری جناب نبیل منیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل کا دورہ امریکہ، پاکستانی کمیونٹی اور اعلیٰ امریکی عسکری قیادت سے ملاقاتیں
-
اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، پورا پاکستان جانتا ہے میں 60 ہزار ووٹوں سے جیتی اور خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی
-
مودی سرکار کیلئے اب بہتر ہو گا وہ اپنے رافیل طیاروں کی راکھ کا سیندور سر پر لگائے
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل آسودہ ہیں
-
پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، بس کچھ لوگ ٹکٹوں سے پیسے کمائیں گے
-
خواجہ آصف نے جو الزام عائد کیا اس پر انکوائری نہیں کارروائی کرنا پڑے گی
-
چینی بحران حکومت کے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے پیدا ہوا
-
حکومت ساڑھے 3 سال بعد بھی نیلم جہلم ڈیم سے بجلی کی پیداوار بحال کرنے میں ناکام
-
ملک کی اعلٰی ترین عدالت میں زیر التوا کیسز کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز
-
جرمنی میں ایک نمائش کے ذریعے برہنہ پن کو جنسی تصور سے الگ کرنے کی کوشش
-
اراکین پنجاب اسمبلی نے صرف 1 سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی خرچ کر ڈالی
-
آئی پی پیز سے معاہدوں کے باوجود حکومت بجلی کی قیمت کم نہیں کررہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.