ڈیرہ اسماعیل خان،نوجوان ہمت ٹی کے مقام پر پائوں پھسلنے سے دریائے سندھ میں گر کر ڈو ب گیا

جمعہ 8 اگست 2025 17:02

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) اپنی بیوی کے ہمراہ تفریح کیلئے جانے والا نوجوان ہمت ٹی کے مقام پر پائوں پھسلنے سے دریائے سندھ میں گر کر ڈو ب گیا۔

(جاری ہے)

محمد عدنان ولد مہربان درکھان سکنہ ہمت اپنی بیوی کے ہمراہ تفریح کیلئے ہمت ٹی پر گیا ہوا تھاکہ دریا میں پائوں دھونے کی خاطر دریاء کے کنارے پر گیا تو پائوں پھسلنے کے باعث دریائے سندھ میں گر کر ڈو ب گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم نے فوری طور پر پہنچ کر تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔\378

متعلقہ عنوان :