
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
جمعہ 8 اگست 2025 17:19

(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ عظیم مفکر نے ایک آزاد ریاست کا خواب دیکھا اور مسلمانوں میں تحریک آزادی کو زندہ کیا،اقبال کا کلام نوآبادیاتی دور میں حریت کی شمع تھا جس نے نظریاتی بنیادوں پر قومی شعور بیدار کیا،اقبال کے نظریات آج بھی پائیدار ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے رہنما اصول ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اقبال کی فکر سے جوڑنا ضروری ہے کیونکہ یہ فکر ان کے لیے مینارہ نور ہے۔احسن اقبال نے بتایا کہ "اڑان پاکستان" پروگرام میں بھی اقبال کے "شاہین" کو بطور استعارہ شامل کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں میں خودی، خود اعتمادی اور بلند حوصلگی کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے زور دیا کہ اقبال کی فکر کو عام کر کے ہم فکری انتشار اور گمراہی سے بچ سکتے ہیں ،اقبال کا پیغام صرف برصغیر تک محدود نہیں بلکہ اسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، ترکی، ایران اور دیگر مسلم ممالک میں اقبال کو شاعر امت سمجھا جاتا ہے۔احسن اقبال نے اس موقع پر تجویز دی کہ اقبال کی زندگی پر ایک عالمی معیار کی ڈرامہ سیریز بنائی جائے تاکہ نئی نسل کو ان کے افکار سے بہتر انداز میں روشناس کرایا جا سکے،ایران پاکستان کے ساتھ مل کر علامہ اقبال پر مشترکہ فلم بنانے کا خواہشمند ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز 9 نومبر 2026ء اور اختتام 9 نومبر 2027ء کو کیا جائے گا،اس دوران قومی و بین الاقوامی سطح پر عالمی کانفرنسوں اور تقریبات کا انعقاد ہوگا۔وفاقی وزیر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ علامہ اقبال کی سالگرہ کو ایک فکری و تہذیبی تحریک کے طور پر منانے کی تیاری کریں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور علمی چہرہ اجاگر ہو سکے۔\932مزید اہم خبریں
-
آوازا کانفرنس: خشکی میں گھرے ممالک کا نیا ماحولیاتی اتحاد بنانے پر اتفاق
-
وطن لوٹنے والی افغان خواتین و لڑکیوں کو طالبان حکومت میں مسائل کا سامنا
-
اندام نہانی کے 60 فیصد طبی معائنے خواتین کی رضامندی کے بغیر، ڈبلیو ایچ او
-
پوری دنیا ریکارڈ توڑ گرمی کی گرفت میں، ڈبلیو ایم او
-
میری کہانی: غزہ کے کھنڈروں میں آس و یاس کی داستان
-
پنجاب حکومت کا 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ
-
قوم کو حقوق دیے جائیں، بصورت دیگر حکومتیں گرانا جماعت اسلامی کیلئے نیا تجربہ نہیں ہوگا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ژوب میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین
-
صرف ماضی یاد کرنے نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا اعادہ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
جرمنی کی نئی دفاعی حکمت عملی، نیشنل سکیورٹی کونسل کے قیام کا منصوبہ
-
مودی ٹرمپ تعلقات میں تلخی کب آئی؟ بلومبرگ نے امریکی صدر کی پاکستان میں دلچسپی کی وجہ بھی بتادی
-
ژوب میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 خوارج ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.