
خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور پالمیڈ اکیڈمی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے
جمعہ 8 اگست 2025 17:50
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی بھی موجود تھے ۔ معاہدے میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں علم، مہارت اور تعلیمی تجربات کے تبادلے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
اس شراکت میں مشترکہ ہیلتھ کیئر ٹریننگ پروگرامز، کانفرنسز، سیمینارز، سمپوزیمز، ورکشاپس اور قومی و بین الاقوامی صحت کے موضوعات پر لیکچرز کا انعقاد بھی شامل ہے۔ مزید برآں منتخب شعبوں میں مشترکہ تحقیقی منصوبے اور ریسرچ طلبا کی نگرانی بھی اس معاہدے کا حصہ ہیں۔ دونوں فریقین نے اس امر کا عزم ظاہر کیا ہے کہ تمام مشترکہ سرگرمیاں قومی و بین الاقوامی اخلاقی معیارات اور ریگولیٹری فریم ورکس کے مطابق انجام دی جائیں گی۔ یہ معاہدہ موثر تاریخ سے پانچ سال تک نافذ العمل رہے گا، تاہم کسی بھی فریق کی جانب سے چھ ماہ کا تحریری نوٹس دے کر اسے قبل از وقت ختم کیا جا سکے گا۔دریں اثناء مفاہمتی یادداشت پر آن لائن دستخطوں کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ یہ حکمتِ عملی پر مبنی شراکت صحت کی تعلیم، تربیت اور تحقیق میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو طبی سائنس کی ترقی اور صحت کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دل اہل فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوم اور مجبور مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔انہوں نے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اہل غزہ کا ہر طرح سے ساتھ دینا انسانیت اور ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے۔مینا خان آفریدی نے کے ایم یو کی جانب سے فلسطینی طلباء کو صحت کے مختلف شعبوں میں تعلیم وتحقیق کے مواقع فراہم کرنے کے عزم اور عملی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں صوبائی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبائی حکومت نہ صرف غزہ میں ڈھائے جانے والے اسرائیلی ظلم وبربریت کی مذمت کرتی ہے بلکہ خیبرپختونخوا میں فلسطینی طلباکو تمام ممکنہ سہولیات بھی فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قازقستان کا پاکستانی شاہرائوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار
-
جمہوریت کی پامالی اور عوام کے حق پر ڈاکہ مزید برداشت نہیں‘حافظ نعیم الرحمن
-
ساہیوال، نا معلوم گاڑی نے 72 سالہ بزرگ کو روند ڈالا جاں بحق
-
پی ٹی آئی ضمنی انتخاب سے فرار اختیار کرچکی، اس کو امیدوار ہی نہیں مل رہا‘ عظمی بخاری
-
پنجاب کومقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں‘مریم نواز
-
پاکستان میں ہارٹ اٹیک آدھے مریضوں کی عمر 49 سال سے کم، 15 فیصد کی عمر 40 سال سے بھی کم ہوتی ہے،ماہرین
-
شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری محض ادب نہیں بلکہ روح کی رہنمائی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 5رکنی گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد
-
نیتن یاہوکا غزہ پر قبضے کا پلان شرمناک ،مسلم ممالک متحد ہوں: جاوید قصوری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا برساتی نالوں میں 2 بچوں ڈوبنے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
فیصل کریم کنڈی کی حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی مزار پر فاتحہ خوانی ، چادر چڑھا کر 282ویں عرس مبارک کا افتتاح کیا
-
پی ٹی وی کو دیوالیہ ثابت کرنے کی سازش جار ہی ہے ، تنخواہوں میں تاخیر، اثاثوں پر نجکاری مافیا کی نظریں ہیں‘ حسن مرتضیٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.