جوڈیشل عدالت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعہ 8 اگست 2025 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) لاہور ضلع کچہری کی مقامی جوڈیشل عدالت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال کے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی،تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم کے قبضے سے ریکوری ہوئی ہے جبکہ ادھر اینٹی کرپشن دستاویزات کے مطابق ملزم سے چار لاکھ ستر ہزار روپے کی نقدی اور مختلف ہاوسنگ سوسائٹیز میں کمرشل پلاٹس کی فائلیں بھی ریکور کی گئی ہیں،ملزم محمد اقبال سے ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد کی نقدی رقم برآمد ہونا باقی ہے،عدالت نے لکھا کہ تفتیشی افسر نے ملزم کے خلاف مزید ثبوتوں کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے،ملزم محمد اقبال کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،تفتیشی افسر شفاف طریقے سے مقررہ وقت میں تفتیش مکمل کرے،ملزم کو دوبارہ گیارہ اگست کو پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :