یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں اسلامی فنِ خطاطی کی ایک خوبصورت اور بامقصد ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 8 اگست 2025 18:56

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں اسلامی فنِ خطاطی کی ایک خوبصورت اور بامقصد نمائش و ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ورکشاپ کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین صاحب (وائس چانسلر، یونیورسٹی آف اوکاڑہ) اور ڈاکٹر جمیل عاصم صاحب (رجسٹرار، یونیورسٹی آف اوکاڑہ) نے کیا۔نمائش اور ورکشاپ میں پاکستان کے معروف خطاط ارشد علی چوہدری صاحب نے خصوصی شرکت کی اور فنِ خطاطی کے طلباء و طالبات کو نہایت مہارت سے تربیت فراہم کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوان فنکاروں کے سوالات کے مدلل جوابات دیے اور ان کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔بلقلم آرٹ گیلری پتوکی کی جانب سے سردار معاذ علی ایڈووکیٹ (پروپرائیٹر) نے ورکشاپ کے شرکاء کو ہر ممکن فنی، تکنیکی اور عملی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی، تاکہ طلباء اپنے فن کو مزید نکھار سکیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کروا سکیں۔اس بامقصد تقریب کی کامیابی میں محترمہ اقراء صاحبہ (چیئرمین، شعبہ فائن آرٹس، یونیورسٹی آف اوکاڑہ) کی خصوصی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں، جنہوں نے انتھک محنت اور دلجمعی کے ساتھ پروگرام کو کامیاب بنایا۔\378