Live Updates

لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں تیز اضافہ، عوام پریشان

ادرک، لہسن، ٹماٹر اور پیاز سمیت کئی سبزیوں و پھلوں کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

جمعہ 8 اگست 2025 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ادرک 500 روپے، لہسن 440 روپے، ٹماٹر 240 روپے، پیاز 220 روپے اور شملہ مرچ 335 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کریلا 260 روپے، مٹر 110 روپے، سبز مرچ 120 روپے اور اروی 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ پھلوں میں کھجور 190 سے 270 روپے، پپیتا 220 روپے، سیب کالا کلو پہاڑی 245 روپے اور انگور 155 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق مہنگائی کی وجہ ترسیل کے مسائل اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں اضافہ ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت قیمتوں پر کنٹرول کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :