چناری،پہلا سید سجاد حسین ہمدانی ایڈووکیٹ مرحوم کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

جمعہ 8 اگست 2025 22:40

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء)پہلا سید سجاد حسین ہمدانی ایڈووکیٹ مرحوم کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی نے کر دیا،افتتاحی تقریب میں ممبر ضلع کونسل سید ساجد ہمدانی،سید عجائب ہمدانی، سید ظاہر ہمدانی، سید صداقت ہمدانی، سید مدثر ہمدانی، سید اکمل ہمدانی کے علاوہ کثیر تعداد میں سپورٹس سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی، چیئرمین ضلع کونسل و دیگر مہمانانِ گرامی کا کونسلر سید جواد ہمدانی، ٹورنامنٹ آرگنائزر راجہ راحیل احمد خان، راجہ مستنصر علی، سید مجتبیٰ ہمدانی، سید بلال ہمدانی، راجہ عثمان،چوہدری اکمل، راجہ حسنین،سید باسط ہمدانی، سید سعد ہمدانی، چوہدری اسرار، شیخ مائب سفیر نے استقبال کیا،افتتاحی تقریب سے خطاب ممبرضلع کونسل سید ساجد ہمدانی نے کہا کہ سید سجاد حسین ہمدانی ایڈووکیٹ ایک عظیم شخصیت تھے ہمیں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا وہ ایک ایسی عوامی شخصیت اور درد دل رکھنے والے انسان تھے ان کی اولاد بھی ان کے نقش قدم پر چل رہی ہے، چیئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی نے کہا کہ یہ گراؤنڈ ابتداء ہے اس کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کریں گے نوجوانوں دوسری سرگرمیوں کو چھوڑ کر کھیل میں حصہ لیں تاکہ معاشرہ برائیوں اور بیماریوں سے پاک ہو آگے اسی جگہ سے ہم سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کریں گے یہ جگہ سیاحت کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس سے ملحقہ دو جھیلیں اور تین آبشاریں اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہیں چیئرمین ضلع کونسل نے کہا کہ ہم مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بدولت دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملے نوجوان نسل کو چاہیے کہ مثبت سرگرمیوں میں شامل ہو ناکہ منفی سرگرمیوں کا حصہ بنیں، کونسلر سید جواد حسین ہمدانی نے تمام معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے الیکشن جیتنے والے دن اپنے نوجوانوں کے سامنے یہ اعلان کیا تھا کہ گراؤنڈ بناؤں گا اللہ پاک کا شکر ہے جو فنڈز ملے اس میں ابتداء کر دی ہے انشاء اللہ جلد ہی یہ گراؤنڈ ایک اچھا گراؤنڈ بنے گا اختتام پر سید صداقت حسین ہمدانی نے گراؤنڈ سے ملحقہ علاقے میں مدفون شہدائے زلزلہ اور سید سجاد حسین ہمدانی ایڈووکیٹ مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی، آرگنائزر نے تمام ٹیمز کا شکریہ ادا کیا۔