Live Updates

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 8 اگست 2025 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی سمیت شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، اس دوران شمالی مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بھی بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ سٹی 78، اسلام آباد (گولڑہ 41، بوکرا 13، سید پور 3، سٹی ایک)، راولپنڈی (کچہری 26، گوالمنڈی 16، پیرودھائی 8، چکلالہ ایک)، اٹک 25، چکوال اور گوجرانوالہ 23، منگلا 12، جہلم 10، گجرات 8، نارووال 5، منڈی بہاؤالدین ایک، پاراچنار 35، مالم جبہ 7، کالام اور چراٹ 3، دیر 2، کاکول ایک، گڑھی دوپٹہ 23 اور راولاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین، دادو، سبی میں درجہ حرارت 44، نوکنڈی اور بھکر میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات