آئیسکو ریجن میں سسٹم مینٹی ننس کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

جمعہ 8 اگست 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ہفتہ 9 اگست 2025ء کو صبح 07:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک، صبح 09:00 بجے سے دن 02:00 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل، بینظیر بھٹو ہسپتال، طہماسمپ آباد، ڈھوک حکمداد فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، صبح 07:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک چہان، چونترہ، راجڑ، ایس پی ایف، فیڈرز، جی ایس او سرکل، آفیسر کالونی، ایچ پی ٹی، I-16/3، FOECHS ، I-16 مرکز، پی ایچ اے ون، I-16/1، امیر حمزہ، لاکھو روڈ، I-16/3، پی ایچ اے، I-16/3 سیکٹر، I-16/2، I-16/4، پنڈ ہون، I-14/3&4، پی ایچ اے ٹو، نون فیڈرز، صبح 07:30 بجے سے 09:30 بجے تک حنیف شہید، ابرار شہید، غزن خان، نڑھ، کے آر ایل، لہتراڑ، خواجہ، ناڑا مٹور، کہوٹہ سٹی، پنجر، کہوٹہ سٹی II-، ٹی ایچ کیو ہسپتال، لہتراڑ II-، کرور، بلاوڑہ، کوٹلی ستیاں فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔