سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس

نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں اوپن والی بال کورٹ اور لاہور میں جدید آرچری سپورٹس ایرینا تعمیر کیا جائے گا

جمعہ 8 اگست 2025 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جمعتہ المبارک کے روز پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی ،ایکٹنگ پی ڈی پی ایم یو فرحان ، ڈپٹی ڈائریکٹرطارق خانزادہ اور سیکشن آفیسر مرزا ندیم ودیگرنے شرکت کی ۔

اجلاس میں سپورٹس کی نئی ترقیاتی سکیموں پر اہم فیصلے کیے گئے۔ سیکرٹری سپورٹس مظفرخان سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر کا جال بچھایا جارہا ہے ، اس مالی سال میں 88نئی سکیموں کو شامل کیا گیا ہے جس پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کام شروع کردیا ہے، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں اوپن والی بال کورٹ اور لاہور میں جدید آرچری سپورٹس ایرینا تعمیر کیا جائے گا،پنجاب سٹیڈیم لاہور سمیت صوبے کے دیگر سٹیڈیمز کے گرد شاپس بنائی جائیںگی ،نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس ہوسٹل اورپنجاب سٹیڈیم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخا ن سیال نے افسران کو نئی سکیموں کے این او سی ودیگر مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی ۔