نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک-ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 8 اگست 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متفقہ تجاویز اور منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے کثیرالجہتی تعاون کو آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کی تجدید کی ہے۔

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاک-ترکیہ دوطرفہ مشترکہ تعاون کو بڑھانے سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو معیشت، تجارت، صنعت، تعلیم، صحت، توانائی، دفاع، انفراسٹرکچر اور رابطوں سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متفقہ تجاویز اور منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ترکیہ کے ساتھ بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے کثیرالجہتی تعاون کو آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کی تجدید کی۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، اقتصادی امور ڈویژن، صحت، آبی وسائل، پٹرولیم، پاور ڈویژن کے سیکرٹریز اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔