
پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام گداگری پرپینل ڈسکشن کا انعقاد
جمعہ 8 اگست 2025 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بین الاقوامی امیج کو بچانے کے لیے ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے زور د یا کہ گداگر نہ صرف غربت کے چکر کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو شامل کرکے اسے دوبارہ پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیرات کو ذمہ داری کے ساتھ ادا کیا جانا چاہیے اور تعلیمی نصاب میں کہانیوں اورآگاہی مواد کے ذریعے ان مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے ملک گیر آگاہی مہم، واضح پیغام رسانی کے ساتھ سڑک پرنشانات کے استعمال اور منظم بھکاری نیٹ ورکس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے پر بھی زور دیا۔ڈاکٹر فرحان نوید یوسف نے شرکا کو خوش آمدیدکرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح پاکستان کا سماجی و ثقافتی ڈھانچہ بھیک مانگنے کے رجحان کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے اس مسئلے کے ملک کے عالمی امیج پر منفی اثرات اور حکومت، سول سوسائٹی اور عوام کی جانب سے مربوط کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب نے ممتاز ماہرین تعلیم، قانونی ماہرین، میڈیا پروفیشنلز اور سرکاری حکام کو بھیک مانگنے کے اہم مسئلے اورپاکستانی معاشرے پر اس کے کثیر جہتی اثرات پر غور و خوض کرنے کے لیے اکٹھا ہونے کا موقع فراہم کیا۔ ڈاکٹر ندیم عباس نے ڈبلیو ایچ او کی 2018 کی رپورٹ کے اعداد و شمار پیش کیے، جس میں بتایا گیا کہ دنیا بھرمیں سالانہ 1.2 ملین افراد سڑک کے حادثات میں مرتے ہیں، ٹریفک سگنلز پر بھکاری پاکستان میں سڑکوں کی غیر محفوظ صورتحال میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔مزمل یار نے 1958 کے انسداد گداگری ایکٹ اور 2015 سے کی جانے والی کوششوں کی وضاحت کی جو بحالی، پیشہ ورانہ تربیت اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں۔اجمل جامی نے زور دے کر کہا کہ خیراتی ادارے، مذہبی اقدار میں گہری جڑیں رکھتے ہیں، منظم بھکاری نیٹ ورکس کے ذریعے اس کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مذہبی اسکالرز اور طلبا پر زور دیا کہ وہ تبدیلی پیدا کرنے کے لیے متحرک کردار ادا کریں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سماجی اصلاح کے لیے انفرادی طور پر اقدامات کریں۔بیرسٹر حارث رمضان نے پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958 میں اہم خامیوں کی نشاندہی کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان موثریت کی کمی بارے بتایا۔ ڈاکٹر شاہزیب خان نے بتایا کہ کس طرح پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبا کو گرمیوں کی تعطیلات کے دوران پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق کمیونٹی پر مبنی منصوبوں کو ڈیزائن اور لاگو کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔کرنل (ر) شہزاد عامرنے کہا کہ پاکستان میں ایک مضبوط انسان دوست روایت ہے جس کی جڑیں مذہبی تعلیمات سے جڑی ہیں، جس کا بدقسمتی سے بھکاریوں کے ذریعے استحصال کیا جاتا ہے۔بعد ازاں ڈاکٹر فرحان نوید یوسف اور ڈی جی ایس ای ایس ڈاکٹر ریحان صادق شیخ نے معزز پنلسٹس کو سووینئرز پیش کیے۔مزید قومی خبریں
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
-
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ بونیر میں اموات 400 سے تجاوزکرگئیں، 2 ہزار 300 مکانات، 6 سکول، 639 گاڑیاں تباہ
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
سیالکوٹ میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.